حماس نے ابومازن کے ایران کے خلاف بیان کو بےبنیاد قراردیا ہے

فلسطین کی اسلامی تنظیم حماس نے اسرائیل نواز فلسطینی صدر محمود عباس ابو مازن کے ایران کے خلاف بیان کو بےبنیاد اور مضحکہ خیزقراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ابومازن قومی اتحاد میں بہت بڑی روکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطین کی اسلامی تنظیم حماس کے نمائندے یحیی موسی نے اسرائیل نواز فلسطینی صدر محمود عباس ابو مازن کے ایران کے خلاف بیان کو بےبنیاد اور مضحکہ خیزقراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ابومازن قومی اتحاد میں بہت بڑی روکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ابومازن خود قومی آشتی میں سب سے بڑی روکاوٹ بنے ہوئے ہیں انھوں نے کہا کہ ایران نے کبھی بھی کوئی دستور حماس کو صادر نہیں کیا بلکہ ایران اسلامی ، انسانی اور اخلاقی بنیادوں پر فلسطینیوں کی بے لوث مدد کررہا ہے اور ایرانی قوم فلسطینی عوام کی تمناؤں کے حامی اور ان کے ہمراہ ہیں واضح رہے کہ محمود عباس نے اپنے ایک بیان پر حماس پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ایران کے حکم پر گامزن ہے حماس نے ابومازن کے اس الزام کو سختی کے ساتھ رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابومازن خود قومی اتحاد میں سب سے بڑی روکاوٹ بنے ہوئے ہیں اور امریکہ و اسرائیل کے اشاروں پر رقص کررہے ہیں۔

News Code 1290236

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =