لیبیا کے خونخوارصدرکی حامی فوجیوں نےشہریوں پرکلسٹربم استعمال کئے ہیں

انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ لیبیا کے ڈکٹیٹر اورخونخوار صدر معمر قذافی کے حامی فوجیوں نےلیبیائی شہریوں پرکلسٹر بم استعمال کئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہانسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ لیبیا کے ڈکٹیٹر اورخونخوار صدر معمر قذافی کی حامی فوجیوں نےلیبیائی شہریوں پرکلسٹر بم استعمالکئے ہیں،انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نےکے مطابق کرنل قذافی کی حامی فوجوں نے مصراتہ میں کلسٹر بم استعمالکئے ہیںجس کے استعمال پر سو سے زائد ملکوں کی طرف سے پابندی لگائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ کلسٹر بم ہوا میں ہی کھل جاتے ہیں اور ایک وسیع علاقے پر پھیل جاتے ہیں۔ ان میں سے بڑی تعداد میں پھٹ نہیں پاتے اور عام شہریوں کے لیے خطرناک ہوتے ہیں۔لیبیا، یمن اور بحرین کے خوانخوار اور ڈکٹیٹر حکام اپنے اقتدار کو بچانے کے لئے عوام کے خلاف ہولناک جرائم کا ارتکاب کررہے ہیں۔

News Code 1290140

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 10 =