افغانستان میں نیٹو کے 5 فوجیوں سمیت 9 افراد ہلاک

افغانستان میں ایک خود کش حملے میں نیٹو کے 5 فوجیوں سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مشرقی افغانستان کے صوبے ننگرہارکے علاقے لقمان میں ملٹری بیس پر خودکش حملہ سے 9سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں ، جن میں پانچ نیٹوفورسز کے اہلکار ہیں جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ افغان وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق حملہ آور افغان فورسز کییونیفارم پہنے ہوئے تھا۔حملہ آور نے افغان اوراتحادی افواج کی بیس میں گھسنے کی کوشش کی اورناکامی پر داخلہ گیٹ پرہی خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس سے4 اہلکارہلاک اور8زخمی ہوئے،جب کہ ایساف کے مطابق دھماکے میں5 نیٹوفورسز کے اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں۔طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

News Code 1290127

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 5 =