یمنی صدرعلی عبد اللہ صالح کے خلاف عوامی مظاہروں کا سلسلہ جاری

یمن کے عوام صدرعلی عبد اللہ صالح کو اقتدار سے الگ کرنے کے لئے اپنا احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں صنعا،تعز اورعدن کے علاوہ سدامیں بھی عوام نے بہت بڑااحتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے عوام  صدرعلی عبد اللہ صالح کو اقتدار سے الگ کرنے کے لئے اپنا احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں صنعا،تعز اورعدن کے علاوہ سدامیں بھی عوام نے بہت  بڑااحتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔جس میں ہزاروں افرادنے شرکت کی۔مظاہرین صدرعلی عبداللہ صالح سے فوری استعفے کامطالبہ کررہے تھے۔مذہبی اورقبائلی رہنماؤں نے بھی ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صدرصالح کو اب ہرصورت میں جانا ہوگا۔

News Code 1290025

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =