قذافی کے حملوں میں مصراتہ میں مزید  8 شہری  ہلاک

لیبیا میں کرنل قذافی کی حامی فورسزکی جانب سے مصراتہ میں تازہ حملوں سے 8افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لیبیا میں کرنل قذافی کی حامی فورسزکی جانب سے مصراتہ میں تازہ حملوں سے 8 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق قذافی فورسزکی جانب سے مصراتہ میں120 راکٹ فائر کیے گئے ہیں ۔حملوں سے8 افراد ہلاک ہوگئے ہیں،،جب کہ بچوں بوڑھوں سمیت متعددافراد زخمی ہیں ۔ادھر فرانسیسی وزیردفاع کاکہناہے کہ امریکہ، برطانیہ اور فرانس کو لیبیائی شہریوں کی حفاظت کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادسے بالاترہوکر سوچنا ہوگا ۔جبکہ امریکی صدر اوبامہ،فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی اوربرطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ لیبیا پر کرنل قذافی کی حکومت برداشت نہیں کریں گے۔

News Code 1289304

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 4 =