جرمنی میں نیٹو کے اٹھائیس رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس

نیٹو کے اٹھائیس رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کی دو روزہ اجلاس آج سے جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ہورہا ہےجس میں لیبیا کا مسئلہ سر فہرست رہےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہنیٹو کے اٹھائیس رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کی دو روزہ اجلاس آج سے جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ہورہا ہےجس میں لیبیا کا مسئلہ سر فہرست رہےگا، اس اجلاس میں امریکہ کی وزیرِ خارجہ ہیلری کلنٹن ، برطانیہ کے وزیرِ خارجہ ولیم ہیگ ، فرانس کے وزیرِ خارجہ ایلن یوپے سمیت نیٹو کے تمام اٹھائیس رکن ممالک کے وزرائے خارجہ شریک ہوں گے جب کہ جرمنی کے وزیرِ خارجہ ویستر ویلے اور نیٹو کے سیکریٹری جنرل آندرے راسموسن مشترکہ طور پر اس کانفرنس کی میزبانی کررہے ہیں۔اس کانفرنس میں شرکت کے لیے قطر ، متحدہ عرب امارات ، اردن اور کویت کے وفود کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ لیبیا کے معاملے پر نیٹو کے رکن ممالک میں اختلافات کھل کرسامنے آئے ہیں۔ برطانیہ اور فرانس اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ لیبیا میں نیٹو کو اپنی کارروائیوں کا دائرہ بڑھانے کی ضرورت ہے۔جبکہ جرمنی کا کہنا ہے کہ لیبیا کے مسئلے کا فوجی نہیں بلکہ سیاسی حل ڈھونڈا جائے۔ جرمنی کے وزیرِ خارجہ گیڈو ویستر ویلے کے مطابق لیبیا کے مسئلے پر سفارتی ذرائع استعمال کرتے ہوئے وسیع پابندیاں عائد کی جانی چاہییں تاکہ کرنل قذافی کی حکومت پر دباؤ بڑھایا جاسکے۔

News Code 1288833

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 5 =