آل سعود نے حرمین الشریفین کے اسلامی وقار کو مجروح کیا ہے

آل سعود نے امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ ساز باز کرکے حرمین الشریفین کی عزت و عظمت اور مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے وقار کو مجروح کیا ہے نبی کریم (ص) کو وسیلہ نہ بنانے والے اپنا اقتدار بچانے کے لئے امریکہ اور اسرائیل کو وسیلہ بنا رہےہیں آل سعود نے اسلام اور مسلمانوں کا ساتھ دینے کے بجائے ہمیشہ سامراجی طاقتوں کا ساتھ دیا ان کی خیانت کی وجہ سے فلسطین کا مسئلہ آج تک حل نہیں ہوسکا اور مظلوم فلسطینی آج بھی اسرائیل اور امریکہ کے ظلم و ستم کا شکار ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق آل سعود نے امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ ساز باز کرکے حرمین الشریفین کی عزت و عظمت اور مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے اسلامی وقار کو مجروح کیا ہے نبی کریم (ص) کو وسیلہ نہ بنانے والے اپنا اقتدار بچانے کے لئے امریکہ اور اسرائیل کو وسیلہ بنا رہے ہیں عرب ممالک میں اٹھنے والی عوامی لہر امریکہ اور اسرائیل نواز ان عرب رہنماؤں کے خلاف ہے جنھوں نے سرزمین حجاز میں اسلام کی بالا دستی کے بجائے  امریکہ اور اسرائیل کی بالا دستی قائم کرنے کے لئے اپنا تمام سرمایہ صرف کیا آج آل سعود تیونس، مصر ،لیبیا اور یمن میں اپنے ساتھیوں کے یکے بعد دیگر ے زوال کو دیکھ کر اللہ تعالی کے بجائے اپنے امریکی آقاؤں سے مدد مانگ رہے ہیں اور سعودی حکومت کی امریکہ سے مدد مانگنےسے وہابی منحرف گروہ کے نظریہ کی قلعی بھی کھل گئی ہے کیونکہ وہابیوں کے علماء کو آل سعود خاندان کی  حمایت اور سرپرستی حاصل ہے چنانچہ اگر دقت کے ساتھ مشاہدہ کیا جائے تو سعودی بادشاہت کا دوام امریکی حمایت پر استوار ہے اور مکہ و مدینہ کے پیشنمازوں کا تقرر آل سعود کی مرضی و منشاء کے مطابق ہوتا ہےجس میں امریکی مرضی و منشاء بھی شامل ہوتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ مکہ کے امام نے آج تک امریکہ اور اسرائیل کے خلاف کبھی کوئی بیان نہیں دیا۔آل سعود نے اسلام اور مسلمانوں کا ساتھ دینے کے بجائے ہمیشہ سامراجی طاقتوں کا ساتھ دیا اورانھوں نے سعودی عرب میں خداداد وسائل کو امریکہ اور اسرائیل کے حوالے کررکھا ہے سعودی عرب اور بعض دیگر عرب ممالک کی آشکارا خیانت کی وجہ سے فلسطین کا مسئلہ آج تک حل نہیں ہوسکا اور مظلوم فلسطینی آج بھی اسرائیل اور امریکہ کے ظلم و ستم کا شکار ہیں ، آل سعود امریکہ اور اسرائیل کو بڑے پیمانے پر مالی مدد فراہم کررہے ہیں اور امریکہ کو اقتصادی بحران سے نجات دلانے کے لئے سعودی حکومت آج بھی سرگرم عمل ہے آل سعود کی حمایت کرنے والے درحقیقت وہی لوگ ہیں جو امریکہ اور اسرائیل کے حامی اور طرفدار ہیں۔

News Code 1288804

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 8 =