بوسنیا میں شدیدبرف باری سے نظام زندگی درہم برہم

یورپ میں موسم بہار کی آمد کے باوجود بوسنیا میں غیرمتوقع طور پر شدیدبرف باری سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیاہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپ میں موسم بہار کی آمد کے باوجود بوسنیا میں غیرمتوقع طور پر شدیدبرف باری سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیاہے۔شدید برف باری کے باعث دارالحکومت سرائیوو سمیت پورے بوسنیا نے برف کی سفیدچادر اوڑھ لی۔ برف پڑنے سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ۔ملک کے مشرقی علاقے میں 20سنٹی میٹر برف ریکاڑ کی گئی ۔ سرائیوو کے شمالی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے آگیا اور کئی علاقوں میں طوفانی برف باری سے بجلی کی فراہمی بھی منقطع ہو گئی۔

News Code 1288797

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 2 =