کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ مزید تین افراد ہلاک

پاکستان کے شہرکراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں گزشتہ رات مزید تین افراد ہلاک ہوگئےہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہرکراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں گزشتہ رات مزید تین افراد ہلاک ہوگئےہیں۔پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے گھر کے باہر بیٹھے دو افراد کو ہلاک کردیا۔مقتولین کی شناخت 29 سالہ عابد علی ولد محمد ادریس اور 24 سالہ سرفراز ولد رضا ادریس کے نام سے ہوئی ہے۔نیو کراچی کے علاقے میں صبا سینما کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 45 سالہ سیف کو قتل کردیا۔ گزشتہ روز بھی فائرنگ کے واقعات میں دس افراد کو قتل کر دیا گیا تھا۔

News Code 1288791

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =