افغانستان میں خودکش حملے میں کم از کم 10 افراد ہلاک

افغانستان کے صوبے کنڑ میں ہونے والے ایک خودکش حملے میں کم سےکم10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے کنڑ میں ہونے والے ایک خودکش حملے میں کم سےکم دس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔افغان حکام کے مطابق اس حملے میں حکومت کے حامی قبائلی رہنما حاجی ملک زرین بھی ہلاک ہو گئے ہیں۔ملک زرین افغان صدر حامد کرزئی کے قریبی اتحادی تھے۔ افغان صدر نے ان کی ہلاکت کو المیہ قرار دیا ہے۔اس حملے میں ملک زرین کا بیٹا بھی ہلاک ہو گیا ہے۔حاجی ملک زرین نے 80 کی دہائی میں اثمر ڈسٹرکٹ سے سویت یونین کے خلاف مزاحمت کا آغاز کیا تھا۔واضح رہے کہ پاکستان کی سرحد کے ساتھ واقع افغانستان کا صوبہ کنڑ ان علاقوں میں شامل ہے جہاں طالبان کا زیادہ اثر و رسوخ ہے۔

News Code 1288560

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 2 =