آل سعود نے اپنا اقتدار بچانے کے لئے بحرین پر لشکر کشی کی

عرب ممالک میں امریکہ اور اسرائیل نواز عرب حکمرانوں کے خلاف عوامی تحریکوں سے خوفزدہ ہو کرسعودی عرب کےحکمراں خاندان آل سعود نے آل خلیفہ خاندان کو بچانے کے لئے بحرین پر لشکر کشی کی ، سعودی فوجیں بحرین میں اسرائیلی فوجوں کا کردار ادا کررہی ہیں قرآن کریم کی بے حرمتی اور مسجدوں کی تخریب کا سلسلہ بڑے پیمانے پرجاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی  کی رپورٹ کے مطابق عرب ممالک میں امریکہ اور اسرائیل نواز عرب حکمرانوں کے خلاف عوامی تحریکوں سے خوفزدہ ہو کرسعودی عرب کےحکمراں خاندان آل سعود نے آل خلیفہ کو بچانے کے لئے بحرین پر لشکر کشی کی ، سعودی فوجیں بحرین میں اسرائیلی فوجوں کا کردار ادا کررہی ہیں قرآن کریم کی بے حرمتی اور مسجدوں کی تخریب کا سلسلہ بڑے پیمانے پر جاری ہے۔ سعودی فوجیوں نے بحرینی عوام کے سروں اور سینوں کو گولیوں سے چھلنی کرکے اپنی سفاکی اور بربریت کا ثبوت فراہم کیا ہے سعودی عرب کی غیر قانونی اور غیر شرعی حکومت نے بحرین میں پرامن عوام پر تشدد کرکے پوری دنیا کے مسلمانوں کے دلوں کو مجروح کیا ہے تاریخی شواہد کے مطابق آل خلیفہ اور آل سعود دونوں خاندان پہلے برطانوی حکومت کے آلہ کار اور جاسوس رہے ہیں اور بعد میں یہ دونوں خاندان امریکہ کی سرپرستی میں رہ کر مسلمانوں کے ساتھ خیانت کررہے ہیں بحرین اور سعودی عرب سمیت کئی عرب ممالک میں امریکی فوجی موجود ہیں بحرین میں امریکہ کاپانچواں بحری بیڑا موجود ہے ان تمام شواہد اور قرائن سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ آل سعود خاندان اور آل خلیفہ خاندان کا مسلمانوں کی نسبت یہودیوں اور عیسائیوں کے ساتھ گہرا رابطہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ مسئلہ فلسطین آج تک عرب حکمراں حل نہیں کرسکے کیوں کہ عرب حکمراں، حکومت توعرب عوام پر کررہے ہیں لیکن کام امریکہ اور اسرائیل کے حق میں کررہے ہیں مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ امریکہ نواز عرب حکمرانوں کے خلاف آواز اٹھائیں اور عرب ممالک میں جمہوریت کے فروغ کے سلسلے میں کام کریں تاکہ اس علاقہ سے کسی حد تک امریکی عناصر کا خاتمہ ہوسکے اور مسلمانوں کو درپیش مسائل حل ہوسکیں۔

News Code 1288545

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 3 =