صنعا میں فوج اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں 5 اہلکار

یمن کے دارلحکومت صنعامیں فوج اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں4پولیس اہلکار اور ایک آرمی افسرہلاک جبکہ متعددزخمی ہوگئےہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہیمن کے دارلحکومت صنعامیں فوج اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں4 پولیس اہلکار اور ایک آرمی افسرہلاک جبکہ متعددزخمی ہوگئےہیں۔

عوام کے حامی آرمی جنرل علی محسن کے قریبی ذرائع کے مطابق حکومت مخالف فورسز کے کیمپ پر سینٹرل سکیورٹی پولیس نے حملہ کردیا۔ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی لڑائی میں4پولیس اہلکار اور 1 آرمی افسرہلاک ہوا،جب کہ متعددزخمی ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق عدن شہر میں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے2 مظاہرین ہلاک ہوگئےہیں یمن میں مظاہرین  امریکہ نواز صدر علی عبد اللہ صالح کی برطرفی کا مطالبہ کررہے ہیں  جبکہ سعودی عرب اور امریکہ صالح کی بھر پور حمایت کررہے ہیں۔

News Code 1288516

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 17 =