برطانیہ اور فرانس کا لیبیا میں فوجی کاررائیوں کو تیز کرنے کا مطالبہ

برطانیہ اور فرانس نے نیٹو تنظیم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لیبیا میں اپنی فوجی کارروائیوں کو مزید تیزکرے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ اور فرانس نے نیٹو تنظیم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لیبیا میں اپنی فوجی کاررائیوں کو مزید تیزکرے۔

اقوام متحدہ کی قرار داد کی منظوری کے بعد امریکہ، فرانس اور برطانیہ نے کرنل قذافی کی افواج کے خلاف بمباری کا سلسلہ شروع کیا اورامریکہ نے لیبیا کے خلاف کاررائی کی ذمہ داری نیٹو کے سپرد کر دی ۔برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ اور فرانسیسی وزیر خارجہ ایلن جوپ نے کہا ہے کہ نیٹو کو کرنل قذافی کے بھاری اسلحے کو تباہ کرنے کے لیے مزید کاررائیاں کرنی چاہیں ۔ فرانس، برطانیہ ، امریکہ اور دیگر یورپی ممالک کی لیبیا پر بمباری کے باوجود کرنل قذافی کی حامی افواج انقلابیوں کواپنی بربریت کا نشانہ بنا رہی ہیںجبکہ نیٹو کے فوجی بھی انقلابیوں پر بمباری کررہے ہیں امریکہ اور نیٹو ملکر لیبیا کے تیل کے ذخائر پر قبضہ جمانا چاہتے ہیں اور انھیں انسانی جانوں کے تلف ہونے کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔

News Code 1288507

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 6 =