ایران نے بحرینی حکومت کے الزامات کو بےبنیاد قراردیکر رد کردیا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بحرین کی خبررساں ایجنسی میں شائع الزامات کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمانپرست نے بحرین کی خبررساں ایجنسی میں شائع الزامات کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بحرینی حکومت اپنے جرائم کو چھپانے اور عالمی رائے عامہ کو منحرف کرنےکے لئے جھوٹے حیلوں اور مکر وفریب کا سہارا لے رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ بحرینی خبررساں ایجنسی میں شائع الزامات مضحکہ خیز اور بے بنیاد ہیں۔

News Code 1288502

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =