جنوبی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں چار افراد ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں کم سے کم چار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہپاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں کم سے کم چار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل میں بغڑ چینہ کے مقام پر امریکی جاسوس طیارے نے چار میزائل داغے ہیں۔ایک میزائل پک اپ گاڑی کو لگا ہے جس میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق چار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ایک میزائل ایک مکان پر گرا ہے لیکن ابھی تک اس میں ہونے والی ہلاکتوں کا علم نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے مقامی افراد ہیں۔

News Code 1288436

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 7 =