قذافی کی فوج کی بمباری میں مصراتہ میں12 افرادہلاک

لیبیا کے شہرمصراتہ میں قذافی کی حامی فوج کے حملوں میں بارہ افرادہلاک ہوگئےہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہلیبیا کے شہرمصراتہ میں قذافی کی حامی فوج کے حملوں میں بارہ افرادہلاک ہوگئےہیں۔۔قذافی کی حامی فوج شہر پرمسلسل حملے کررہی ہے۔ ایک حملے میں تین سالہ بچی سمیت بارہ شہری ہلاک ہوگئے مصراتہ میں گھمسان کی جنگ جاری ہے ۔ دوسری جانب نیٹو کے فضائی آپریشن میں حصہ لینے کے لیے کینیڈاکے طیارے اٹلی پہنچ گئے۔لیبیائی عوام کرنل قذافی کو اقتدار سے الگ کرنے کے لئے لڑائی جاری رکھے ہوئے ہیں قذافی کے وحشیانہ حملوں میں اب تک 10 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں لیکن عرب ڈکٹیٹر اقتدار سے الگ ہونے کے بجائے عوام کا قتل عام کررہے ہیں امریکہ نواز عرب ڈکٹیٹروں کی سفاکی اور بربریت لیبیا، یمن اور بحرین میں جاری ہے بحرین میں سعودی عرب اور بحرینی حکومت ملکر عوام کو قتل عام کررہی ہے۔

News Code 1288431

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 10 =