افغانستان کے جنوب میں ایک طالبان دہشت گرد جلاد گرفتار

افغانستان کے سکیورٹی دستوں نے طالبان کے ایک ایسے جلاد کو گرفتار کرلیا ہے جو لوگوں کےسر کاٹنے اور گردنیں اڑانے کا حکم اورفتوی دیا کرتا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے سکیورٹی دستوں نے طالبان کے ایک ایسے جلاد کو گرفتار کرلیا ہے جو لوگوں کےسر کاٹنے اور گردنیں اڑانے کا حکم اورفتوی دیا کرتا تھا۔ افغانستان کے خفیہ ادارے این ڈي ایس نے کہا ہے کہ افغانستان کے جنوب میں یہ شخص طالبان جلاد کے نام سے معروف تھا، ادارے کے ترجمان نے اعلان کیا ہے 30 سالہ ملا جمعہ کو سکیورٹی دستوں نے صوبہ ہلمند میں گرفتار کیا ہے اطلاعات کے مطابق ملا جمعہ طالبان کے مخالفین کو بڑی بے رحمی اور بے دردی کے ساتھ قتل کرتا تھا اور اسی لئے اسے جلاد کہا جاتا تھا۔

News Code 1287658

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 4 =