سعودی وزير خارجہ کے بیانات امریکہ کی مرضی اور منشاء کے مطابق ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ سعود الفیصل کے بیانات کو غیر سنجیدہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اسلام اور مسلمانوں کے مفادات کے تحفظ کے بجائے علاقہ میں امریکی مفادات کا تحفظ کررہا ہے اور بحرین میں سعودی عرب کی لشکر کشی امریکہ کی مرضی کے مطابق انجام پائی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمانپرست نے ترہن میں نامہ نگاروں سے گفتگو میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ سعود الفیصل کے بیانات کو غیر سنجیدہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اسلام  اور مسلمانوں کے مفادات کے بجائے علاقہ میں امریکی مفادات کا تحفظ کررہا ہے اور بحرین میں سعودی عرب کی لشکر کشی امریکہ کی مرضی کے مطابق انجام پائی ہے۔ انھوں نے کہا کہ جو ملک بھی امریکہ اور اسرائیل کی مرضی کے مطابق عمل کرےگا وہ فتنہ اور فساد میں گرفتار ہوجائے گا رامین مہمانپرست نے کہا کہ خلیجی ممالک کو چاہیے کہ وہ امریکہ اور اسرائیل کے جال سے نکل جائیں  کیونکہ امریکہ اور اسرائیل نے ان کی نابودی کا منصوبہ تیار کررکھا ہے امریکہ عرب ممالک کو غیر م ستقل اوراپنا دست نگر رکھنا چاہتا ہے ترجمان نے سعودی فوجیوں کی طرف سے بحرین میں مسجدوں کی بے حرمتی اور تخریب کی شدید الفاظ مین مذمت کی۔

News Code 1287581

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 2 =