فوکو شيما جوہري پلانٹ میں خطرے کے ليول کو انتہائي حد تک بڑھا دياہے

جاپان میں حکام نے گزشتہ ماہ زلزلے اور سونامي سے متاثرہ فوکو شيما جوہري پلانٹ میں خطرے کے ليول کو انتہائي حد تک بڑھا دياہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جاپان میں حکام نے گزشتہ ماہ زلزلے اور سونامي سے متاثرہ فوکو شيما جوہري پلانٹ میں خطرے کے ليول کو انتہائي حد تک بڑھا دياہے۔

اطلاعات کے مطابق جاپانی حکام نےفوکو شیما جوہری پلانٹ میں خطرے کا لیول پانچ سے بڑھا کر سات کر دیا ہے اور یہ کسی بھی جوہری حادثے کیسب سے خطرناک سطح ہوتی ہے۔ کسی بھی جوہری پلانٹ میں خطرے کی سب سے بلند سطح لیول سات ہوتی ہے اور 1986 میں روس کے چرنوبل جوہری پلانٹ میں حادثے کے وقت خطرے کے لیول کو سات تک بڑھایا گیا تھا۔

مارچ میں آنے والے تاریخ کے بدترین زلزلہ اور سونامی کے بعد جاپان میں مسلسل زلزلے آ رہے ہیں اور گزشتہ روز چھ اعشاریہ چھ کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔

News Code 1287479

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 2 =