آئیوری کوسٹ میں لارین باگبومخالفین کے سامنے تسلیم ہوگئے ہیں

آئیوری کوسٹ کے رہنما لارین باگبو نے اپنے مخالف السانے اوتارا کی حامی فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہآئیوری کوسٹ کے رہنما لارین باگبو نے اپنے مخالف السانے اوتارا کی حامی فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔باگبو صدارتی انتخابات میں ہار کے باوجود عہدہ چھوڑنے سے انکاری تھے اور صدارتی محل کے تہہ خانے میں پناہ لے رکھی تھی۔لارین بگبو کی اقتدار سے علیحدگی سے انکار کی وجہ براعظم افریقہ میں امن کی مثال آئیوری کوسٹ میں کم از کم ایک ہزار افراد ہلاک اور لاکھوں ملک سے ہجرت کرنے پر مجبور ہوئے۔باگبو نے اس وقت ہتھیار ڈالنے کا فیصلہ کیا جبکہ فرانس اور السانے اوتارا کی حامی افواج نے ملکر صدارتی محل پر حملہ کرنے کی غرض سے پیش قدمی کی۔گزشہ برس ہونے والے انتخابات کے بعد لاریں باگبو کا اصرار تھا کہ وہ کامیاب ہوگئے ہیں اور ملک کے صدر ہیں جبکہ اقوامِ متحدہ نے اوتارا کو انتِخابات کا فاتح تسلیم کیا تھا.

News Code 1287468

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =