ہندوستان کے وزیر اعظم چین کے دورے پر بیجنگ پہنچ گئے ہیں

ہندوستان کے وزیر اعظم منموہن سنگھ چین , ہند، برازیل، روس اور جنوبی افریقہ کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے بیجنگ کے دورے پر ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے وزیر اعظم منموہن سنگھ چین , ہند، برازیل، روس اور جنوبی افریقہ کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے بیجنگ کے دورے پر ہیں۔

 اقتصادی اعتبار سے ابھرتے ہوئے ان ملکوں کی تنظيم برکس کا مقصد معیشت اور بین الا قوامی معاملات میں تعاون کرنا ہے۔برکس کے اجلاس میں شرکت کے علاوہ وزیر اعظم منموہن سنگھ چین کے صدر ہو جنتاؤ سے دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات پر بات چیت کے لیے علیحدہ ملاقات کریں گے۔چین ہندکا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے اور بیجنگ کے دورے سے قبلہندوستانی وزیر اعظم نے دلی میں جاری کیےگئے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’ہند - چین تعلقات بہت کلیدی اہمیت کے حامل ہیں اور اب یہ تعلقات عالمی اہمیت اختیار کر چکے ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان سالانہ تجارت کی مالیت 60 ارب ڈالر ہے جو آئندہ چار برسوں میں سو ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔ منموہن سنگھ کا یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب گزشتہ ہفتے بھارتی فوج نے یہ تشویش ظاہر کی تھی کہ چینی فوجی کشمیر میں کنٹرول لائن کے نزدیک موجود ہیں ۔

News Code 1287423

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 12 =