افغانستان میں پچاس طالبان نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں

افغانستان میں ایک صوبائی کمانڈر سمیت پچاس طالبان شدت پسندوں نے ہتھیارڈال دیےہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں ایک صوبائی کمانڈر سمیت پچاس طالبان شدت پسندوں نے ہتھیارڈال دیےہیں۔ اطلاعات کے مطابق پچاس طالبان قندھارکے ضلع پنجوائی میں حکومتی کمپاؤنڈ پہنچے اور اپنے ہلکے اوربھاری ہتھیار، مشین گنز حکام کے حوالے کیں۔انھوں نے امن کی علامت میں سفید جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے۔اس موقع پرہونے والی سادہ تقریب میں طالبان کوہتھیارکے بدلے قرآن مجید کے نسخے اورجائے نماز دی گئیں۔ان طالبان کے لیڈر مولوی عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ انھوں نے ملک میں امن عمل میں شمولیت کی صدرحامد کرزئی کی اپیل پر ہتھیارڈالنے کا فیصلہ کیاہے۔ مولوی عبدالعزیز کو حال ہی میں ضلع پنجوائی میں طالبان شدت پسندوںنے اپنا شیڈوگورنر مقررکیا تھا۔ بعض ذرائع کے مطابق طالبان میں وسیع پیمانے پر امریکی سی آئی اے کے اہلکار شامل ہیں جو طالبان کے نام پر تشدد کی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔

News Code 1287315

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 15 =