کراچی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک

پاکستان کے شہر کراچی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے سیاسی جماعت کے وائس چیئرمین اور ایک خاتون سمیت3 افراد ہلاک اوردو زخمی ہوگئےہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہرکراچی کے علاقے بہادر آباد میں گاڑی پرنامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے سیاسی جماعت کے وائس چیئرمین اختر حسین اور ایک خاتون سمیت3 افراد ہلاک اوردو زخمی ہوگئے۔ پولیس کے اعلی اہلکار کے مطابق کراچی کے علاقے شہید ملت روڈ پرمسلح افراد نے ایک گاڑی پرفائرنگ کی جس میں چار افراد سوار تھے۔فائرنگ کے نتیجے میں راہگیر خاتون شمس ناز اورگاڑی میں سواراخترحسین اورعبدالکریم ہلاک ہو گئے جبکہ دو افراد شعیب اور انوار زخمی ہو گئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کوجناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔مہاجرقومی موومنٹ کے ترجمان کے مطابق اختر حسین ان کی جماعت کے وائس چیئرمین تھے جوپارٹی کے اسیررہنماآفاق احمد سے جیل میں ملاقات کے بعدگھرجارہے تھے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے

News Code 1287275

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 5 =