ہندوستان نے39 پاکستانی قیدیوں کورہا کردیا ہے

ہندوستان نے مختلف جرائم میں گرفتار کئے گئے39 پاکستانی قیدیوں کو رہا کرکے پاکستانی حکام کے حوالے کردیاہے۔

مہر خبرررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہہندوستان میں مختلف جرائم کے باعث گرفتار کئے جانیوالے39 پاکستانی قیدیوں کو رہا کرکے پاکستانی حکام کے حوالے کردیاہے۔  رہا ہونے والوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں،پاکستان بھی15 اپریل کو ہندوستانی قیدی رہا کرے گا۔رہا کئے جانے والے پاکستانی قیدیوں میں بڑی تعداد غلطی سے سرحد پار کرنیوالے افراد کی ہے جن میں دو خواتین رضیہ بی بی اور آسیہ بی بی بھی شامل ہیں،جنہیں آج واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان بھی جذبہ خیر سگالی کے تحت15 اپریل کو ایک سو ہندوستانی قیدی رہا کرے گا، جن میں اکثریت سمندریحدود کی خلاف ورزی کرنے والے ماہی گیروں کی ہے

News Code 1286784

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 8 =