پاکستان کے صدرآصف علی زرداری ترکی روانہ ہوگئے ہیں

پاکستان کے صدر جناب آصف علی زرداری ترکی کے 4 روزہ دورے پر روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ ترکی کے صدرعبد اللہ گل اور وزیر اعظم رجب طیب اردوغان کے ساتھ دو طرفہ روابط اور بین الاقوامی مسائل پر گفتگو کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اخبار نیشن کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صدر جناب آصف علی زرداری  ترکی کے 4 روزہ دورے پر روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ ترکی کے صدرعبد اللہ گل اور وزیر اعظم رجب طیب اردوغان کے ساتھ دو طرفہ روابط اور بین الاقوامی مسائل پر گفتگو کریں گے۔۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان کے صدر کل رات دبئی پہنچے جہاں سے  آج وہ تر کی کے لئے روانہ ہوجائیں گے پاکستانی صدر اس سفر میں ترکی کے صدر عبد اللہ گل ، وزیر اعظم رجب طیب اردوغان اور ترکی کی پارلیمنٹ کے اسپیکر مہمت علی شاہین کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

News Code 1286599

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 7 =