ایران کی آئیوری کوسٹ سے لبنانی شہریوں کو نکالنے پرآمادگی

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے لبنانی وزیر خارجہ سے ٹیلیفون پر گفتگو میں دو طرفہ تعلقات اورعلاقائی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے آئیوری کوسٹ سے لبنانی شہریوں کو نکالنے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے لبنانی وزیر خارجہ علی الشامی سے ٹیلیفون پر گفتگو میں دو طرفہ تعلقات اورعلاقائی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے آئیوری کوسٹ سے لبنانی شہریوں کو نکالنے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔ لبنانی وزیر خارجہ نے ایران کی اس ہمدردی اور بشر دوستانہ اقدام پر شکریہ ادا کیا ہے آئیوری کوسٹ میں 9 ہزار لبنانی قیام پذیر ہیں آئیوری کوسٹ میں حالیہ بحران کے بعد اکثر لبنانی وطن واپس آنا چاہتے ہیں۔

News Code 1286485

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 6 =