لیبیاکےشہراجدابیا پرانقلابیوں نے دوبارہ قبضہ کرلیا ہے

لیبیاکے شہراجدابیا پرانقلابیوں نے دوبارہ قبضہ کرلیا ہے جبکہ نیٹو کے حملوں میں قذافی کی حامی فوجوں کے 25 ٹینک تباہ ہوگئے ہیں۔

مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لیبیاکے شہراجدابیا پرانقلابیوں نے دوبارہ قبضہ کرلیا ہے جبکہ نیٹو کے حملوں میں  قذافی کی حامی فوجوں کے 25 ٹینک تباہ ہوگئے ہیں۔نیٹو ترجمان کے مطابق لیبیا کے شہراجدابیا پرسرکاری فوج کی پیش قدمی روکنے کے لیے نیٹوطیاروں نے بمباری کی اورشہرکی جانب جانے والے فوجیوں کی چھ گاڑیوں کوتباہ کردیا جس میں پندرہ فوجی ہلاک ہوگئے ۔دوفضائی حملوں میں قذافی کی فوج کے پچیس ٹینک بھی تباہ کردیے گئے ۔گیارہ ٹینک اجدابیا اورچودہ مصراتہ کے نواح میں تباہ کیے گئے ۔ نیٹو کی مددسے مخالفین نے قذافی کی فوج کا اجدابیا پرحملہ پسپا کردیا اورشہر پردوبارہ قبضہ کرلیا جس پر بن غازی میں جشن منایا گیا۔ ادھر   جنگ بندی کے سلسلے میں بھی کوششیں جاری ہیں امریکہ اقتدار کو قذافی کے کسی قریبی دوست یا قذآفی کے بیٹے کو منتقل کرانے کی کوشش میں ہے۔

News Code 1286352

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 4 =