یمنی صدرعلی عبد اللہ صالح کے خلاف عوامی مظاہرے جاری

یمن میں صدرعلی عبد اللہ صالح کے خلاف عوامی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے مظاہرین کیا کہنا ہے صدر کو ہر حال میں اقتدار سے الگ ہونا پڑےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن میں صدرعبد اللہ صالح کے خلاف عوامی مظآہروں کا سلسلہ جاری ہے مظاہرین کیا کہنا ہے صدر کو ہر حال میں اقتدار سے الگ ہونا پڑےگا۔مظاہرین صدرعبد اللہ صالح کے استعفے کامطالبہکررہے ہیں،مظاہرین کے مطابق صدر صالح  کوہرصورت میں اقتدارچھوڑنا ہوگا۔یمن کے دارالحکومت صنعامیں کیے گئے مظاہرے میں خواتین سمیت ہزاروں افرادشریک ہوئے۔مظاہرین صدرعلی عبداللہ صالح سے فوری استعفے کامطالبہ کررہے تھے۔انھوں نے کسی بھی قسم کی مفاہمت یامذاکرت کومستردکرتے ہوئے کہا کہ صدرصالح کو ہرصورت میں جانا ہوگا اوران کی برطرفی تک عوامی مظاہروں کاسلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ یمن میں ہونے  والے مظاہروں میں اب تک ایک سو پچاس سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں

News Code 1286337

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =