عمرو موسی نے غزہ پر نوفلائی زون قائم کرنے کامطالبہ کیا ہے

عرب لیگ کے موجودہ سکریٹری جنرل عمرو موسی نے غزہ پر پروازممنوع کرنے کا مطالبہ کیا ہے لیکن مغربی ممالک کی طرف سے اسرائیل کی وسیع حمایت کے پیش نظر اس مطالبہ کا عملی ہونا ناممکن ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عرب لیگ کے موجودہسکریٹری جنرل عمرو موسی نے غزہ پر پرواز ممنوع علاقہ قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے لیکن مغربی ممالک کی طرف سے اسرائیل کی وسیع حمایت کے پیش نظر اس مطالبہ کا عملی ہونا ناممکن ہے۔

ذرائع کے مطابق  عرب لیگ کے سکریٹری جنرل کا غزہ پر نوفلائی زون قائم کرنے کا مطالبہ  عملی شکل اختیار نہیں کرسکتا کیونکہ امریکہ کو عربوں سے اسرائیل زيادہ عزیز ہے اور وہ بعض عرب ڈکٹیٹروں کے ذریعہ اسرائیل کو تحفظ فراہم کرتا ہے اور ارسائیل کے خلاف تمام قراردادوں کو آج تک امریکہ نے ویٹو کیا ہے البتہ اگر عرب ممالک امریکہ کو تیل کی فروخت  کچھ عرصہ کے لئے بند کردیں اور سعودی عرب امریکہ کا مالی تعاون ترک کردے تو امریکہ اسرائیل کی حمایت کرنے پر نظر ثانی کرسکتا ہے لیکن سعودی عرب اور بعض دیگر عرب ممالک آنکھ بند کرکے امریکہ کی پیروی کررہے ہیں اور غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کا اسرائیل قتل عام کررہا ہے اور سعودی عرب نے بھی اسرائیل کی تقلید کرتے ہوئے بحرین کا دوسرا غزہ بنادیا ہے سعودی عرب کے فوجی بحرین میں وہی کچھ کررہے ہیں جو اسرائیل کے فوجی غزہ میں کررہے ہیں۔

News Code 1285845

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 10 =