باجوڑ ایجنسی میںپانچ وہابی طالبان دہشت گردگرفتار

پاکستان کے قبائلی علاقہ باجوڑ ایجنسی میں پاکستانی سکیورٹی فورسز نے اہم وہابی شدت پسند کمانڈر بہرام خان سمیت پانچ وہابی طالبان شدت پسندوں کوگرفتارکرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ باجوڑ ایجنسی میں پاکستانی سکیورٹی فورسز نے اہم وہابی شدت پسند کمانڈر بہرام خان سمیت پانچ وہابی طالبان شدت پسندوں کوگرفتارکرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی اہل کاروں نے خفیہ اطلاع پر گذشتہ روز تحصیل ماموند کے علاقے گڑھی گال میں کارروائی کی ۔ مزاحمت پر ایک وہبی دہشت  گرد مارا گیا اور5کو گرفتارکرلیا گیا ۔ ان کے قبضے سے بھاری اسلحہ اور گولا بارود برآمد ہوا ہے ۔ سکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ باجوڑ ایجنسی میں وہابی طالبان شدت پسندوں کا مقامی کمانڈر بہرام خان بھی گرفتارافراد میں شامل ہے ۔ بہرام خان بم دھماکوں سمیت متعدد سنگین جرائم میں مطلوب تھا ۔

News Code 1285834

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 2 =