مصراتہ پر قذافی کی فوج کے وحشیانہ حملے میں 30 انقلابی ہلاک

لیبیا کے شہرمصراتہ پر لیبیا کے ڈکٹیٹر معمر قذافی کے حامی فوجیوں کےحملے میں 30 افرادہلاک ہوگئےہیںجبکہ مصراتہ اورالبریقہ پر نیٹوکے طیاروں نے قذافی کی فوج پر حملہ کرکے سترہ ٹینک تباہ کردیئےہیں۔

مہرخبررساں ایجنسی رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لیبیا کے شہرمصراتہ پر لیبیا کے ڈکٹیٹر معمر قذافی کے حامی فوجیوں کےحملے میں تیس افرادہلاک ہوگئےہیںجبکہ مصراتہ اورالبریقہ پر نیٹوکے طیاروں نے قذافی کی فوج پر حملہ کرکے سترہ ٹینک تباہ کردیئےہیں۔۔لیبیا کے شہرمصراتہ میں قذافی کی فورسز اورانقلابیوں میں شدید جھڑپ ہوئی ۔۔سرکاری فوج نے مخالفین پر ٹینکوں سے شدید گولا باری کی جس کے نتیجے میں تیس افرادہلاک ہوگئے۔ انقلابیوں کے ترجمان کے مطابق فوج نے شہرپر تین طرف سے حملہ کیا اورمخالفین کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔دوسری جانب برسلزمیں نیٹوحکام کا کہنا ہے کہ قذافی کی فورسزمصراتہ اورالبریقہ کی جانب پیش قدمی روکنے کے لیے نیٹوکے طیاروں نے فضائی آپریشن کرکے فوج کے سترہ ٹینکوں کوتباہ کردیا۔ حملے میں مصراتہ میں پندرہ ٹینک اورالبریقہ میں دو ٹینک تباہ کیے گئےہیں۔

News Code 1285533

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 2 =