یمن میں مظاہرین پر،سیکیورٹی فورسزکی فائرنگ سےمتعدد افرادہلاک اور زخمی

یمن میں حکومت مخالف مظاہرین پر سیکیورٹی فورسزکیاندھا دھندفائرنگ سےمزید3 افراد ہلاک متعددافرادزخمی ہوگئےہیں۔

مہرخبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہیمن میں حکومت مخالف مظاہرین پر سیکیورٹی فورسزکیاندھا دھندفائرنگ سےمزید3 افراد ہلاک متعددافرادزخمی ہوگئےہیں۔یمن کے دارالحکومت صنعا میں ہفتے کی رات صدرعبداللہصالح کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین صدرسے استعفے کامطالبہ کررہے تھے۔ سیکیورٹی فورسزنے انھیں منتشرکرنے کے لیے آنسو گیس کااستعمال کیا۔اس دوران جھڑپ میں سیکیورٹی اہلکاروں نے مظاہرین پراندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں متعدد افرادزخمی ہوگئے۔زخمیوں کواسپتال منتقل کیا گیا جہاں کئی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہےادھر شہر تعز میں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے مزید تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں یمن میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 150 کے قریب پہنچ گئی ہے۔

News Code 1285521

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 6 =