سوات اور دیر کے سرحدی علاقے میں7 طالبانی وہابی ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقہ سوات اور دیر کے سرحدی علاقے میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 7 طالبان وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئےہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ سوات اور دیر کے سرحدی علاقے میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 7 طالبان وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئےہیں۔مہمند ایجنسی میں طالبان وہابی شدت پسندوں کے حملے میں ایک سیکیورٹی اہلکار جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق وہابی طالبان شدت پسند مہمند ایجنسی سے ضلع دیر کے راستے سوات میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے۔سیکیورٹی فورسز کی جانب سے روکے جانے پر انھوں نے فائرنگ کردی جس سے دو اہلکار زخمی ہوگئے۔فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 7 وہابی طالبان شدت پسندوں کو ہلاک کرکے 6 مشین گنیں اور 7دستی بم برآمدکرلیے۔مہمند ایجنسی کی تحصیل بائیزئی کے علاقے مٹی میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر شدت پسندوں کی فائرنگ سے ایک سیکیورٹی اہلکارجاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔بعض ذرائع کے مطابق طالبان وہابیوں کو پیشرفتہ ہتھیار امریکی سی آغي اے بعض خلیجی ممالک کے توسط سے فراہم کرتی ہے۔

News Code 1285510

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 3 =