ہم نے لیبیا کے انقلابیوں پر حملہ کیا// معافی نہیں مانگیں گے

نیٹو کے کمانڈرنے لیبیا کے انقلابیوں پر حملہ کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ قذافی کے مخالفین پر حملہ ہمارے جنگی جہازوں نے کیا ہے اور نیٹو اس حملے پر معافی نہیں مانگےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیٹو کے نائب کمانڈر راسل ہارڈینگ  نے لیبیا کے انقلابیوں پر حملہ کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ قذافی کے مخالفین پر حملہ ہمارے جنگی جہازوں نے کیا ہے اور نیٹو اس حملے پر معافی نہیں مانگےگا۔ اس نے کہا کہ کل ہمارے جنگی جہازوں نے کئی ٹینکوں کو نشانہ بنایا اور تباہ کیا ہے لیکن یہ پتہ چلانا ہمارے جنگی جہازوں کے لئے مشکل ہے کہ یہ ٹینک کس کے ہیں اس نے کہا کہ نیٹو اس اشتباہ پر انقلابیوں سے معافی نہیں مانگےگا واضح رہے کہ نیٹو نے لیبیا پر حملے قذافی کی بربریت سے عوام کو بچآنے کے لئے کئے تھے لیکن اب نیٹو اور کرنل قذافی مشترکہ طور پر عام شہریوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ نیٹو کے جنگی جہازوں کے حملوں میں اب تک سیکڑوں لیبیائی شہری ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

News Code 1284924

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 6 =