نائیجیریا میں انتخابات کے دوران 12افراد ہلاک

نائیجیریا میں جاری پارلیمانی انتخابات کے دوران الیکشن آفس اور پولیس کے دفتر پر دھماکوں میں12 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہنائیجیریا میں جاری پارلیمانی انتخابات کے دوران الیکشن آفس اور پولیس کے دفتر پر دھماکوں میں12 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔  اطلاعات کے مطابق نائیجیریاکے دارالحکومت ابوجا میں آٹھ افراد ہلاک اور26 زخمی ہوگئے، جبکہ شمال مشرقی نائیجیریا میں پولیس پوسٹ پر ہونے والے دھماکے سے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ نایجیریاکے صدر گڈلک جوناہتھن نے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حملوں کا مقصد نائیجیریا کے شہریوں میں خوف پیدا کرنا اور پرامن انتخابات کے عمل کو متاثر کرنا ہے۔

News Code 1284842

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =