آل سعود اور آل خلیفہ صہیونیوں کے آلہ کار ہیں

تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے علاقہ میں جاری عوامی احتجاجی لہر اور امریکہ اور اسرائیل نواز عرب حکمرانوں کی طرف سے علاقائی مسلمانوں بالخصوص بحرین کے مسلمانوں کے قتل عام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بحرین کے آل خلیفہ اور سعودی عرب کے آل سعود امریکی اور صہوینی آل کار ہیں اور ان کی رفتار اسرائلیوں کی رفتار سے ملتی جلتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی  کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق تہران یونیورسٹی میں نماز جمعہ میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی تہران میں نماز جمعہ کے خطیب حجۃ الاسلام والمسلمین صدیقی نے علاقہ میں جاری عوامی احتجاجی لہر اور امریکہ اور اسرائیل نواز عرب حکمرانوں کی طرف سے علاقائی مسلمانوں  بالخصوص بحرین کے مسلمانوں کے قتل عام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بحرین کے آل خلیفہ اور سعودی عرب کے آل سعود، امریکی اور صہیونی آل کار ہیں اور ان کی رفتار اسرائلیوں کی رفتار سے ملتی جلتی ہے اورنام نہاد خادم الحرمین الشریفین کے ہاتھ مسلمانوں کے خون سےرنگین ہیں۔ انھوں نے کہا کہ قوموں کو ہمیشہ کامیابی ملی ہے اور بحرین ، یمن اور لیبیا میں بھی قوموں کو کامیابی نصیب ہوگی انھوں نے کہا کہ بحرینی حکومت نے بحرینی عوام کے قتل عام کے لئےسعودی فوجیوں کو دعوت دیکر ثابت کردیا ہے کہ بحرینی حکومت بحرینی عوام  کی دشمن ہے انھوں نے کہا کہ خون کی شمشیر پر فتح یقینی ہے اور بحرینی شہیدوں کا خون رائیگان نہیں جائے گا صدیقی نے بحرینی عوا م پر ہونے والے مظالم پر مغربی اور عربی میڈيا کے سکوت پر بھی شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بحرینی عوام جمہوریت کا مطالبہ کررہے ہیں اور یہ مطالبہ بحرینی عوا م کا بنیادی حق ہے اور بحرینی عوام کے اس مطالبہ کی حمایت تمام انسانوں کا فرض ہے۔

News Code 1284088

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 7 =