غیرایرانی طلاب کابحرینی عوام کی حمایت میں اقوام متحدہ  کے دفتر کے سامنےمظاہرہ

اسلامی جمہوریہ ایران میں مقیم غیر ایرانی طلاب نے آج تہران میں بحرینی عوام کی حمایت اور سعودی اور بحرینی حکومتوں کی بربریت کے خلاف اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے سعودی فوج کے بحرین سے فوری انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران میں مقیم  غیر ایرانی طلاب نے آج تہران میں بحرینی عوام کی حمایت اور سعودی اور بحرینی حکومتوں کی بربریت کے خلاف اقوام متحدہ  کے دفتر کے سامنے  احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ مظاہرین نے امریکہ مردہ، اسرائیل مردہ باد ، آل خلیفہ مردہ باد اور آل سعود مردہ باد کے نعرے لگائے تیس ممالک کےغیر ایرانی طلاب نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بحرینی عوام کے مطالبات کی حمایت کرے کیونکہ بحرینی عوام کے مطالبات جمہوریت اور ڈیموکریسی کے مطالبات پر مبنی ہیں غیر ایرانی طلاب نے بحرینی سے سعودی عرب اور امارات کی فوج کے فوری انخلاء کا بھی مطالبہ کیا ہے اور برحنی میں مسلمانوں کے قتل عام کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

News Code 1284082

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 4 =