لیبیا چھوڑنے والی ایک کشتی کے ڈوبنے سے 150 افراد لاپتہ ہوگئے ہیں

لیبیاچھوڑنے والے افریقی باشندوں کی کشتی بحیرہ روم میں ڈوبنے سے150 افراد لاپتہ جبکہ 53 افراد کو زندہ بچالیا گیاہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لیبیاچھوڑنے والے افریقی باشندوں کی کشتی بحیرہ روم میں ڈوبنے سے150 افراد لاپتہ جبکہ 53 افراد کو زندہ بچالیا گیا اور 20 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق لیبیا چھوڑکرجانے والے 300 افراد کی کشتی بحیرہ روم میں اٹلی کے جزیرے لیمپیڈوسا کے قریب طوفان میں پھنس گئی جس سے کشتی کو حادثہ پیش آگیا. انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے مطابق کشتی میں صومالیہ ، نائیجیریا، بنگلہ دیش ، آئیوری کوسٹ ، چڈ اور سوڈان کے باشندے سوار تھے۔ لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

News Code 1283960

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =