مہمند ایجنسی میں دو روزہ کارروائی میں 50 وہابی طالبان دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقہ مہمند ایجنسی میں وہابی طالبان شدت پسندوں کے خلاف جاری دو روزہ کارروائی میں پچاس وہابی طالبان دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئےہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ مہمند ایجنسی میں وہابی طالبانشدت پسندوں کے خلاف جاری دو روزہ کارروائی میں پچاس وہابی طالبان دہشت گردہلاک اور متعدد زخمی ہوگئےہیں۔اطلاعات کے مطابق تحصیل صافی اور بائزئی میں جاری آپریشن کے دوران پچاس وہابی طالبان شدت پسند مارے گئے اور متعدد زخمی ہوئے، حکام کے مطابق کارروائی کے دوران شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر گن شپ ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ بھی کی گئی،حکام کے مطابق بائزئی کے علاقے سوران درہ، بید منئی اور میتئی میں فورسز کی پیش قدمی جاری ہے،پنڈیالی کے علاقے دویزئی میں شدت پسندوں کے دو ٹھکانے تباہ کردیے گئےہیں۔ذرائع کے مطابق وہابی طالبان دہشت گردوں کو سعودی عرب، امریکی و برطانوی خفیہ اداروں اور بعض خلیجی ریاستوں سے ہتھیاروں سمیت مالی امداد مل رہی ہے۔

News Code 1283857

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 3 =