امریکہ عربوں کا نہیں بلکہ اسرائیل کا دوست ہے

کرمانشاہ- مہر خبررساں ایجنسی: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژاد نے کہا ہے کہ مریکہ عربوں کا نہیں بلکہ اسرائیل کا دوست ہےجو لوگ ایرانی عوام اور علاقائی عوام کے ساتھ دوستی کے بجائے دشمنی کا راستہ اختیارکریں گے ان کا حشر صدام اور صدامیوں جیسا ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژاد کابینہ کے وزراء کے ہمراہ آج صبح صوبہ کرمان پہنچے جہاں صوبہ کے گورنر اور ولی فقیہ کے نمائندے نےصدر احمدی نژاد کا استقبال کیا اس کے بعد صدر احمدی نژاد نے ایک عظيم عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ایرانی عوام  اور علاقائی عوام  کے ساتھ دوستی کے بجائے دشمنی کا راستہ اختیار کریں گے ان کا حشر صدام  اور صدامیوں جیسا ہوگا۔ صدر احمدی نژاد نےکہا کہ ایرانی عوام موحد اور توحید پرست ہیں ان کے قلوب ایمان سے سرشار ہیں اور وہ اپنی سرحدوں کا دفاع کرنا اچھی طرح جانتے ہیں انھوں نے کہا کہ امریکی حکام در حقیقت اسرائیل کے نوکر اور غلام ہیں امریکہ وہی کچھ کرتا ہے جو اسرائیلی اس سے چاہتے ہیں امریکہ کوئی بھی قدم اسرائیل کی مرضی کے خلاف نہیں اٹھا سکتا انھوں نے کہا کہ وہ عرب حکمراں جو امریکہ کی تقلید کررہے ہیں اور امریکہ کے پیچھے چل رہے ہیں اور اپنے عوام کے مفادات کو نظر انداز کرتے ہوئے امریکی مفادات کا تحفظ کررہے ہیں تاریخ کبھی انھیں معاف نہیں کرےگی جو لوگ علاقہ میں غیر سنجیدہ اقدامات کے ذریعہ آگ کو شعلہ ور کررہے ہیں آگ کے شعلے ان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیں گے انھوں نے کہا کہ عرب حکمرانوں نے امریکہ کے ساتھ سازباز کرکے صدام کو ذلیل و خوار کیا لیکن وہ جان لیں کہ ان کا حشر بھی صدام سے بہتر نہیں ہوگا کیونکہ صدام بھی امریکہ کا قریبی دوست تھا اور امریکہ اپنے قریبی دوستوں کے گلے دبانا اچھی طرح جانتا ہے صدر احمدی نژاد نےکہا کہ عرب حکمرانوں کو امریکی دوستی کا لعنتی طوق گردن سے اتار دینا چاہیے ورنہ علاقائی قومیں اور تاریخ کبھی انھیں معاف نہیں کریں گے۔

News Code 1283669

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 1 =