جاپانی ماہرین نےتابکارپانی کوسمندرمیں گرنے سے روک دیا ہے

جاپانی ماہرین فوکوشیما ایٹمی پلانٹ سے بہنے والا تابکارپانی سمندرمیں گرنے سے روکنےمیں کامیاب ہوگئے ہیں.

مہرخبررساں ایجنسی  نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جاپانی ماہرین فوکوشیما ایٹمی پلانٹ سے بہنے والا تابکار پانی سمندر میں گرنے سے روکنے میں کامیاب ہوگئے ہیں.جبکہ پاور پلانٹ کے ری ایکٹر نمبر ایک میں جاپانی ماہرین نے کسی بھی طرح کے دھماکے سے بچانے کیلئے نائٹروجن گیس داخل کی ہے،دوسری جانب جاپان کے صوبے ایباراکی کین کے ساحلی علاقوں میں مچھلیوں میں تابکاری کے اثرات پائے گئے ہیں جس کے بعد اباراکی کین کے سمندر ی علاقے سے حاصل ہونے والی مچھلیوں کی فروخت پر عارضی طور پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔ اس حوالے سے جاپانی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ تابکار پانی کے سمندر میں اخراج سے متاثر ہونے والے ماہی گیروں کو جاپانی حکومت بھاری معاوضہ ادا کرے گی ،جبکہ جاپانی حکومت نے ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی کو ہدایت کی ہے کہ نیوکلیئر پلانٹ کے تیس کلومیٹر اطراف سے خالی کرائے جانے والے علاقے کے مکینوں کو بھاری معاوضہ ادا کرے۔

News Code 1283644

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 10 =