میکسیکو میں اجتماعی قبر سے 40 افراد کی لاشیںبر آمد

میکسیکو کی شمالی ریاست میں اجتماعی قبر سے 40 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میکسیکو کی شمالی ریاست میں اجتماعی قبر سے 40 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔اطلاعات کے مطابق میکسیکو کی شمالی ریاست سان فرنینڈو میں ایک مویشیوں کے بارے میں بنائی گئی اجتماعی قبر سے 40 افراد کی لاشیں ملی ہیں ۔۔میکسیکو کی یہ ریاست امریکہ کی سرحد کے ساتھ واقع ہے۔حکام کے مطابق سان فرنینڈو میں لا جویا کے مقام پر وہ ایک اجتماعی قبر کی تحقیق کررہے ہیں جس میں 40 سے لیکر 60 افراد کی لاشیں ہوسکتی ہیں ۔ان افراد کے مارے جانے کا واقعہ 2010 میں اس وقت پیش آیا جب ایلسلواڈور،برازیل،گوئٹے مالا، ہونڈراس اور ایکواڈور کے غیر قانونی تارکین وطن نے منشیات فروشوں کیلئے کام کرنے سے انکارکردیا تھا۔

News Code 1283643

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 6 =