کوئٹہ میں ڈی آئی جی کے گھرپر خودکش حملہ میں ایک پولیس اہل کار ہلاک

پاکستان کےصوبہ بلوچستان کےشہرکوئٹہ میں گلستان روڈ پرواقع ڈی آئی جی کے گھرپر خودکش حملہ میں پولیس اہل کار ہلاک اور 13افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کےصوبہ بلوچستان کےشہرکوئٹہ میں گلستان روڈ پرواقع ڈی آئی جی کے گھرپر خودکش حملہ میں پولیس اہل کار ہلاک اور 13افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ اعلی پولیس اہلکارکے مطابق کار میں سوار خود کش حملہ آور نے گاڑی ڈی آئی جی کے گھر سے ٹکر ا دی جس کے بعد زور دار دھماکہہوگیا۔ دھماکے میں پولیس اہل کار ہلاک جبکہ دو بچوں سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔دھماکے میں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن وزیر خان بھی زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیاگیا ہے، دھماکے سے متعدد عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ،زخمیوں کوسول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

News Code 1283633

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 4 =