ڈیرہ غازی خان میں وہابی طالبان سے منسلک 16 افراد گرفتار

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں وہابی دہشت گردوں کی جانب سے زیارتگاہ سخی سرور دربار میں خود کش حملے میں ملوث 16 وہابی طالبان دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں وہابی دہشت گردوں کی جانب سے  سخی سرور دربار میں خود کش حملے میں ملوث 16 وہابی طالبان دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق زیارتگاہ سخی دربار پر وہابی طالبان کی جانب سےتین اپریل کو ہونے والے دوخودکش حملوں کے بعد ضلع بھر میں سرچ آپریشن جاری ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور ڈی جی خان شہر میں واقع مدینہ ہوٹل میں چار روز تک رہائش پزیر رہے جس پر پولیس نے اس ہوٹل کے منیجر وزیر احمد، ویٹرز غلام نبی ، حبیب اللہ جعفر خان ، اللہ دتہ ، احسان اللہ ، غازی خان ، نوراللہ کو حراست میں لے لیا جبکہ دیگر علاقوں سے بھی مزید آٹھ افراد کو حراست میں لیاگیاہے جن سے نامعلوم مقام پر تفتیش کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے وہابی طالبان دشت گرد سرگرم ہیں اور وہابی منحرف نظریات کو لوگوں کے سر پر مسلط کرنے کی تلاش و کوشش میں ہیں۔

News Code 1283575

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =