عالم اسلام ،آل سعود کو خائن الحرمین الشریفین کے نام سے  یاد کرےگا

قم – مہر خبررساں ایجنسی: تہران کے عارضي امام جمعہ نے آل سعود کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرین سے اپنی فوجوں کو فوری طور پر نکال کر بحرین کے عوام اور عالم اسلام سے معافی مانگیں ورنہ مسلمان آل سعود کوخائن الحرمین الشریفین کے نام سے یاد کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تہران کے عارضي امام جمعہ آیت اللہ خآتمی نےقم کے طلاب و اساتذہ اور مراجع کے ایک عظيم احتجاجی اجتماع سے خطاب میںآل سعود کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرین سے اپنی فوجوں کو فوری طور پر نکال کر بحرین کے عوام اور عالم اسلام سے معافی مانگیں ورنہ مسلمان آل سعود کوخائن الحرمین الشریفین کے نام سے  یاد کریں گے انھوں نے کہا کہ علاقہ میں جو خونریزی ہورہی ہے اس کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے خآتمی نے وہابی ملاؤں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ میں امریکی منصوبہ کو عملی جامہ پہنانے کے لئے اپنے فتوے جاری کرنا بند کردیں  انھوں نے کہا کہ وہابی منحرف گروہ امریکی منصوبوں کو علاقہ میں عملی جامہ پہنا رہا ہےخاتمی نے بحرین میں سعودی عرب کی فوجی مداخلت اور سعودیوں کے ہاتھوں بحرین کے نہتےمسلمانوں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انھوں نے کہا کہ مکہ معظمہ پر قابض وہابی امریکی اور اسرائیلیوں کی مرضی کے مطابق فتوے صادر کرتے ہیں ، آل سعود نے اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ زبردست خیانت کی ہے اگر آل سعود کی خیانت نہ ہوتی تو بیت مقدس آزاد ہوچکا ہوتا اور فلسطینی عوام کی مشکلات آج تک دور ہوجاتیں ، انھوں نے کہا کہ آل سعود اپنا اقتدار بچانے کے لئےامریکہ اور اسرائیل کو ٹیکس ادا کرتےاور انھیں مالی مدد فراہم کرتے ہیں۔ اسی لئے امریکہ سعودی عرب میں جمہوریت کی بات نہیں کرتا اور اپنی دوہری اور متضاد پالیسی پر عمل کررہا ہے۔

News Code 1283240

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 11 =