پاکستان کےصوبہ پنجاب میں سنیئر ڈاکٹر بھی جوان ڈاکٹروں کے ساتھ ہڑتال میں شامل

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں جوان ڈاکٹروں کی ہڑتال آج37 ویں روز بھی جاری ہے، سینئر ڈاکٹروںنے بھیجوان ڈاکٹروں کی حمایت کر دی ہے جس سے مریضوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے.

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب میں جوان ڈاکٹروں کی ہڑتال آج37 ویں روز بھی جاری ہے، سینئر ڈاکٹروںنے بھیجوان ڈاکٹروں کی حمایت کر دی ہے جس سے مریضوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے.

جوان ڈاکٹروں اور حکومت کے درمیان معاملات طے نہ ہونے سے پنجاب بھر کے سرکاری اسپتالوں کی صورتحال انتہائی خراب ہے۔ آؤٹ ڈور، ان ڈور اور ایمرجنسی بھی بند ہے۔ ادھرپنجاب حکومت کا دعویٰ ہے کہ صوبے کے تمام اسپتالوں میں کام معمول کے مطابق جاری ہے، اور ہڑتال کرنے والے ڈاکٹروں کی برطرفیوں کے ساتھ ساتھ نئے ڈاکٹروں کی بھرتیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

 
News Code 1283212

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 16 =