حسنی مبارک کی برطرفی میں اللہ تعالی کی مدد شامل تھی

مصر کے سیاستداں اور بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سابق سربراہ محمد البرادعی نے کہا ہے کہ مبارک کی برطرفی کے عظیم واقعہ میں اللہ تعالی کی مدد اور نصرت مصری عوام کے شامل حال تھی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مصر کے سیاستداں اور بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سابق سربراہ محمد البرادعی نےآسٹریا کے اخبار دی پرسہ سے گفتگو میں کہا ہے کہ مبارک کی برطرفی  کے عظیم واقعہ میں اللہ تعالی کی مدد اور نصرت مصری عوام کے شامل حال تھی۔ انھوں نے کہا کہ مصری عوام تیس برس سے ڈر ، خوف اور ظلم و ستم سے بھرے ماحول میں  زندگی بسر کررہے تھے اور کوئی بھی حسنی مبارک کے خلاف کچھ کہنے کی ہمت نہیں کرسکتا تھا لیکن اللہ تعالی نے عوام کی ایسی مدد کی کہ سب لوگ  حسنی مبارک کے خلاف ہوگئے اور اس کو اقتدار سے الگ کرنے میں اللہ تعالی نےانھیں کامیاب کیا انھوں نے کہا کہ مصری عوام فوجی حکومت سے بھی راضی نہیں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مصر کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کے لئے کافی وقت لگے گا۔ کیونکہ عرب ڈکٹیٹروں نے اپنے ممالک کو علمی لحاظ سے کافی پیچھےرکھا ہوا ہے۔

News Code 1283129

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 8 =