بان کی مون نےقرآن مجید کی بےحرمتی پرامریکہ کے پاگل پادری کی شدید مذمت کی

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے انتہا پسندامریکی پاگل اور دیوانےپادریوں کے ہاتھوں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام اقوام متحدہ کی مثبت کوششوں کی نفی کرتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے انتہا پسندامریکی پاگل اور دیوانےپادریوں کے ہاتھوں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام اقوام متحدہ کی مثبت کوششوں کی نفی کرتا ہے۔ او آئی سی کے سفارتکاروں کے گروپ سے ملاقات میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہاکہ اقوام متحدہ نے ہمیشہ مذاہب اورثقافتوں کے درمیان، برداشت، صبر و تحمل، عزت اور ہم آہنگی پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔لیکن امریکی پادری ٹیری جونزاوروائن سیپ کا عمل اقوام متحدہ کی کوششوں کے خلاف ہے اس کی کوئی مذہب اجازت نہیں دیتا نہ ہی اسے برداشت کیاجاسکتا ہے۔او آئی سی سفارتکاروں میں ایران کے مستقل نمائندے نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل پر زور دیا کہ مذاہب کے احترام پر مبنی قانون منظور کرکے ٹیری جونز جیسے افراد کو عدالتی کٹھہرے میں لانا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ امریکی پادری نے ایک ارب سے زائد مسلمانوں کے احساسات اور مذہبی جذبات کو جمروح کیا ہے۔

News Code 1283015

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 4 =