لیبیا میں قذافی کی حامی فوج نے البریقہ شہر پر دوبراہ قبضہ کرنے اور انقلابیوں کو شہر سے پیچھے دھکیلنے کا دعوی کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لیبیا میںقذافی کی حامی فوج نے البریقہ شہر پر دوبراہ قبضہ کرنے اور انقلابیوں کو شہر سے پیچھے دھکیلنے کا دعوی کیا ہے۔ ادھر انقلابیوں نے نیٹو پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے حملوں میں بہت سے شہری شہید ہوگئے ہیں۔سرکاری فوج نے شدید گولا باری کرکے البریقہ پر دوبارہ قبضہ کرلیاہے۔ جبکہ انقلابیوں  نے نیٹو کی سست کارروائی کوشدید تنقید کانشانہ بنایا ہے۔بن غازی میں انقلابی فورسز کے سربراہ عبدالفاتح نے پریس کانفرنس میں کہا کہ نیٹوکے طیارے رہائشی علاقوں پر بھی بمباری کررہے ہیں ۔مصراتہ میں قذافی کی فورسزکے حملے میں دوافراد اور نیٹو کی کارروائی میں کئی شہری جاں بحق ہوئے ۔ان کاکہنا تھا کہ اگرنیٹوٹھیک طرح سے فضائی آپریشن نہیں کرے گی تووہ سلامتی کونسل سے درخواست کریں گے کہ نیٹوآپریشن معطل کردیا جائے. ادھر ذرائع کے مطابق قذافی کے فوجی شہروں پر بمباری کررہے ہیں اور جان بوجھ کر شہریوں کو ہلاک کررہے ہیں۔

News Code 1282993

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 12 =