پاکستان کے ساتھ پائیداراوردوستانہ تعلقات کےخواہاں ہیں/ مسئلہ کشمیرکا ذمہ داربرطانیہ ہے

پاکستان کے دورے کے دوران برطانوی وزیراعظم ڈیوڈکیمرون نے کہاہے کہ وہ ماضی کی غلط فہمیاں دورکرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ پائیداراوردوستانہ تعلقات کا نیادور شروع کرناچاہتے ہیں، کشمیر کے مسئلہ کا برطانیہ ذمہ دار ہے لیکن اب مسئلہ کشمیر ہندوستان اور پاکستان کو مل کر حل کرنا چاہیے

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہپاکستان کے دورے کے دوران برطانوی وزیراعظم ڈیوڈکیمرون نے کہاہے کہ وہ ماضی کی غلط فہمیاں دورکرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ پائیداراوردوستانہ تعلقات کا نیادور شروع کرناچاہتے ہیں. کیمرون نے کہاکہ مسئلہ کشمیرکاذمہ داربرطانیہ ہے تاہم پاکستان اورہندوستان کواسے مل کرحل کرناہوگا،ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی وجوہات معلوم کرنا ہوں گی۔ کیمرون نےموہالی میں پاکستانی وزیراعظم گیلانی اور ہندوستانی وزیر اعظممنموہن کی ملاقات کی تعریف کیا۔ڈیوڈکیمرون نے کہاکہ پرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے، برطانوی افواج دو ہزار پندرہ تک افغانستان سے نکل جائیں گی۔ اس نے کہا کہ لیبیا میں کارروائی اقوام متحدہ اور عرب لیگ کی منظوری سے کی جارہی ہےاور لیبیا کے خلاف بمباری میں عرب ممالک کے طیارے بھی شامل ہیں۔

News Code 1282446

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 10 =